آلودہ ہوا میں سانس لینا مشکل، لاہور کا ائیر انڈیکس 358 تک پہنچ گیا
لاہور اس وقت شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور شہر کا ایئر کوالٹی لیول خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) 358 تک پہنچ چکا ہے۔ گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 500، جبکہ سرگودھا میں یہ شرح 347 ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد کا اے کیو آئی 306، ملتان کا 304 اور ڈیرہ غازی خان کا 244 ریکارڈ ہوا۔
محکمہ ماحولیات کی ویب سائٹ بتاتی ہے کہ لاہور کا سب سے آلودہ علاقہ ملتان روڈ ہے جہاں اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا۔ جی ٹی روڈ پر بھی انڈیکس 500، شاہدرہ میں 391، جبکہ سفاری پارک کا اے کیو آئی 377 ریکارڈ ہوا۔ کاہنہ اور پنجاب یونیورسٹی میں یہ شرح 335 تک پہنچ گئی۔