ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

وفاقی کابینہ نےٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
وفاقی کابینہ نےٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نےٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں حکومتِ پنجاب کے اعلیٰ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کابینہ کو ملک میں ٹی ایل پی کی پرتشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کابینہ نے وزارتِ داخلہ کو پابندی کے لیے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری کے بعد معاملہ وزارتِ قانون کو بھجوایا جائے گا۔
وزارتِ قانون اس پابندی سے متعلق باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرے گی۔
سپریم کورٹ سے ریفرنس کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو **ڈی نوٹیفائی** کرے گا، جس کے بعد جماعت پر باضابطہ پابندی عائد کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد 15 روز کے اندر پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا، جہاں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے ایک ہفتہ قبل ٹی ایل پی پر پابندی کا ریفرنس وزارتِ داخلہ کو ارسال کیا تھا۔

وزارتِ داخلہ کی سمری میں ٹی ایل پی پر پابندی **انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 11-B(1) کے تحت تجویز کی گئی تھی۔
سمری میں کہا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان نفرت انگیز تقاریر، فرقہ وارانہ انتہاپسندی اور تشدد میں ملوث رہی ہے، جس کے باعث بین الاقوامی تعلقات متاثر ہوئے۔

چارج شیٹ کے مطابق:
ٹی ایل پی اقلیتوں کے خلاف تشدد اور ہجوم کی صورت میں حملوں میں ملوث رہی۔
تنظیم کے کارکنان نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
تنظیم نے ہتھیار سازی کی کوششیں کیں۔
محرم کے دوران شیخوپورہ اور میانوالی میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوئے۔
حالیہ مظاہروں میں 6 عام شہری زخمی، ایک پولیس اہلکار شہید اور 47 اہلکار زخمی ہوئے جن میں بعض مستقل طور پر معذور ہو گئے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔