ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پیرول پررہا کریں،افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پیرول پررہا کریں،افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا

پیرول پررہا کریں،افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ افغانستان کے معاملے کو امن کے لیے حل کر سکیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن نورین خان نے پیغام پہنچایا کہ عمران خان نے مذہبی جماعت کے واقعے پر افسوس اور تکلیف کا اظہار کیا اور اداروں سے اپیل کی کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے 9 مئی سمیت دیگر 4 واقعات کی تحقیقات کریں۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، جہاں پچھلے 45 سال سے جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے واپس جانے والے مہاجرین کے ساتھ ہونیوالی کارروائی سے تین نسلوں کے دلوں میں تکلیف ہوئی ہے اور اس صورتحال کے سیاسی حل کے لیے انہیں پیرول پر رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائر کا اعلان کیا ہے، جو آج شام 6 بجے سے نافذ العمل ہے۔  دوں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔