پاکستان کی قندھار و کابل میں ٹارگٹڈ کارروائیاں
پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں، جس میں کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، تمام اہداف شہری آبادی سے الگ اور باریک بینی سے منتخب کیے گئے اور کامیابی سے تباہ کیے گئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کے حملے کو مؤثر طریقے سے پسپا کر دیا اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
Closer view of something that exploded in Kabul due to climate change. pic.twitter.com/bKIKBprbLm
— Irves (@Irves_Watch) October 15, 2025
ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کی جانب سے جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود پاک فوج دفاع وطن میں پوری شدت سے مصروف ہے۔ طالبان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جھوٹا تاثر دینے کی کوشش کی کہ ٹی 55 ٹینک پاکستانی فوج سے چھینا گیا، جبکہ یہ روسی ساختہ ٹینک حقیقت میں طالبان کے زیر استعمال ہے۔ ۔