ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

سپن بولدک پر افغانستان کے نئے حملے ناکام،20 ہلاک

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
سپن بولدک پر افغانستان کے نئے حملے ناکام،20 ہلاک

سپن بولدک پر افغانستان کے نئے حملے ناکام،20 ہلاک

چمن اور کرم سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے کیے گئے حملوں کو مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علی الصبح تین مقامات پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملے کیے، تاہم پاک فوج کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کو پسپا ہونا پڑا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں نے عام شہری آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور پاک افغان دوستی گیٹ کو بھی دھماکے سے تباہ کردیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گیٹ کی تباہی اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان طالبان نہ تجارت کے حامی ہیں اور نہ ہی مقامی آمدورفت کے۔

مزید اطلاعات کے مطابق اسپن بولدک کے علاقے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مزید گروہوں کے اکٹھے ہونے کی رپورٹس ملی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پاک فوج نے کرم سیکٹر میں بھی افغان طالبان کے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ جوابی کارروائی کے دوران دشمن کی 8 پوسٹیں، 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کردیے گئے، جبکہ متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کارروائی کے دوران امریکی ساختہ اسلحہ بھی قبضے میں لیا۔ منہ توڑ جواب کے بعد اس وقت کرم سیکٹر میں مکمل خاموشی ہے اور صورتحال فوج کے کنٹرول میں ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔