ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

افغان وزیرِخارجہ کی پریس کانفرنس پربھارت برہم

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
افغان وزیرِخارجہ کی پریس کانفرنس پربھارت برہم

افغان وزیرِخارجہ کی پریس کانفرنس پربھارت برہم

نئی دہلی: افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے بھارت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کسی خاتون صحافی کو مدعو نہ کرنے پر بھارتی صحافیوں، سیاسی رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ پریس کانفرنس امیر خان متقی اور بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کی ملاقات کے بعد ہوئی، تاہم منظر عام پر آنے والی تصاویر میں صرف مرد صحافی نظر آئے۔ بھارتی میڈیا اور ناقدین نے اس عمل کو طالبان کے خواتین مخالف رویّے کی ایک اور مثال قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ حماس کا جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کا اعلان

بھارتی صحافی گیتا موہن نے ایکس پر لکھا، ’’طالبان وزیرِ خارجہ کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا، یہ ناقابلِ قبول ہے۔‘‘ ایک اور صحافی نے کہا کہ مرد صحافیوں کو بطور احتجاج واک آؤٹ کرنا چاہیے تھا۔

نوبیل انعام نہ ملنے پر نیتن یاہو کا ٹرمپ کے حق میں بیان

کانگریس کی ترجمان شمع محمد نے اپنے بیان میں کہا، ’’یہ کون ہوتے ہیں ہماری سرزمین پر اپنے امتیازی اصول مسلط کرنے والے؟ یہ بھارت کی جمہوری اقدار کی توہین ہے۔‘‘

واضح رہے کہ امیر خان متقی کے دورۂ بھارت کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں بھارت نے افغانستان میں اپنے تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔