ڈی آئی خان:سکیورٹی فورسزآپریشن،7 خوارج ہلاک،میجر شہید
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ فرنٹ لائن پر موجود میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 8 اکتوبر 2025 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر انجام دیا گیا۔ کارروائی بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی پر مبنی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ میجر سبطین حیدر کا تعلق ضلع کوئٹہ سے تھا اور وہ 30 سال کے تھے۔
پاک فوج نے علاقے میں باقی دہشت گردوں کی موجودگی ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔