ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

سینیٹر مشتاق احمد اسرائیل کی حراست سے رہا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
سینیٹر مشتاق احمد اسرائیل کی حراست سے رہا

سینیٹر مشتاق احمد اسرائیل کی حراست سے رہا

اسرائیلی فورسز نے صمود فلوٹیلا مشن میں شریک جماعتِ اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا۔

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں سابق سینیٹر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ “مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مشتاق احمد اب آزاد ہیں۔”

اسحاق ڈار کے مطابق، سینیٹر مشتاق احمد عمان میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ ہیں، جہاں سفارت خانہ ان کی خواہش کے مطابق وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی کوششوں میں تعاون کیا۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد صمود فلوٹیلا کے اُس قافلے کا حصہ تھے جو غزہ کے محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔

اردن کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق، اسرائیل سے رہائی پانے والے صمود فلوٹیلا کے 131 کارکن اردن پہنچ چکے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔