ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

اسرائیل کا بڑا دعویٰ غلط نکلا،حماس قیادت سلامت

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اسرائیل کا بڑا دعویٰ غلط نکلا،حماس قیادت سلامت

اسرائیل کا بڑا دعویٰ غلط نکلا،حماس قیادت سلامت

حماس کے سینئر رہنما اور جنگ بندی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ اسرائیلی حملے کے بعد محفوظ نکلنے کے بعد منظر عام پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ اللہ کے سپاہی تیار ہیں، وزیرِ دفاع کا بھارت کو سخت انتباہ

دوحہ، قطر میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے میں خلیل الحیہ سمیت کئی فلسطینی مزاحمتی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم حماس نے واضح کیا کہ حملے میں خلیل الحیہ اور ان کی قیادت محفوظ رہی۔

 حماس کو فوجی طور پر غیر مسلح کیا جائے گا،نیتن یاہویہ بھی پڑھیں:۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیل الحیہ نے انٹرویو میں بتایا کہ حملے میں ان کا بیٹا اور چیف آف اسٹاف شہید ہوئے، اور انہوں نے خود شہداء کی نماز جنازہ پڑھائی۔

اس سے قبل اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں خلیل الحیہ جاں بحق ہو گئے ہیں، لیکن اب یہ ظاہر ہو گیا کہ حماس کی قیادت موجودہ صورتحال میں برقرار ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔