ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

کلاچی،سکیورٹی فورسزکاآپریشن،7 دہشت گرد جہنم واصل

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
کلاچی،سکیورٹی فورسزکاآپریشن،7 دہشت گرد جہنم واصل

کلاچی،سکیورٹی فورسزکاآپریشن،7 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی (صباح نیوز) ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ہلاک دہشتگردوں میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے

۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 20 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا

۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں سات ہندوستانی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے، جن میں تین افغان شہری اور دو خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گا

اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں سے روکے گا۔

 

ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا جا رہا ہے، سیکورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔