ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.36 🇪🇺 یورو ₨322.49 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.23 🇦🇪 درہم ₨75.80 🇨🇳 چینی یوان ₨41.12

پاکستان کی یو اے ای پر 31 رنز سے فتح

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان کی یو اے ای پر 31 رنز سے فتح

پاکستان کی یو اے ای پر 31 رنز سے فتح

ابوظہبی میں جاری سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔

شارجہ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم پاکستان کے 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی۔ یو اے ای کی جانب سے آصف خان نے سب سے زیادہ 77 رنز اسکور کیے، کپتان محمد وسیم نے 33، دھریو پرشانت نے 15، محمد ذوہیب نے 13 جبکہ صغیر خان اور راہول چوپڑا نے 11،11 رنز بنائے۔

پاکستان کے بولرز میں حسن علی نے 3، محمد نواز نے 2 جبکہ صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 9 کے اسکور پر گری جب صاحبزادہ فرحان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان بھی صرف 6 رنز بنا سکے، جبکہ سلمان آغا نے 5 رنز اسکور کیے۔

اوپنر صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کی اور 38 گیندوں پر 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ حسن نواز نے 56 رنز بنائے جن میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ محمد نواز نے بھی 25 رنز کی مفید اننگز کھیلی جبکہ محمد حارث ایک رن بنا سکے۔

پاکستان کی اس جیت کے ساتھ سہ ملکی سیریز میں اس کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔