پاکستان کا افغانستان کو 183 رنز کا ہدف
شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔
قومی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 53 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ دیگر بیٹسمینوں میں صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے 21، فخر زمان نے 20، محمد حارث نے 15 جبکہ فہیم اشرف اور صائم ایوب نے 14، اور حسن نواز نے 9 رنز بنائے۔
افغان بولرز میں فرید احمد نے 2 وکٹیں لیں، جب کہ مجیب الرحمان، محمد نبی، راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ سے قبل سلمان علی آغا نے کہا کہ سہ ملکی سیریز ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ہے اور ٹیم گزشتہ سیریز کی طرح بہترین کھیل پیش کرے گی۔ افغان کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے ہیں لیکن ٹیم اچھے کھیل کے لیے پُرعزم ہے۔