فیلڈمارشل نے مسودہ تیاراورٹائپ خود کیا،فیصل واوڈا- سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کے باعث ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہ صرف اس معاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا بلکہ اسے اپنے لیپ ٹاپ پر خود ٹائپ بھی کیا۔
پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے بھی ایران امریکا معاہدے کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔
اس موقع پر سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اس امن معاہدے میں اہم کردار رہا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی کاوشیں بھی اس پیش رفت کا حصہ ہیں۔