پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،جس کا فیصلہ وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی موجودہ درآمدی لاگت کے مقابلے میں قیمت میں تقریباً 100 روپے اور ڈیزل میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد فرق موجود ہے،
جس کی وجہ سے عوام پر اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ چند روز میں اعلان کی جائیں گی، جس کے بعد صارفین کو نئی شرح کے مطابق فیول دستیاب ہوگا۔
