ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

مونس علوی کی برطرفی کا فیصلہ معطل

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
مونس علوی کی برطرفی کا فیصلہ معطل

مونس علوی کی برطرفی کا فیصلہ معطل

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟ مونس علوی جرمانے کی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کو جمع کروائیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ صوبائی محتسب نے عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے،

وفاقی محتسب کو کیس کی سماعت کا اختیار ہے، صوبائی محتسب کو نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ پاک چین فوجیں برادر ہیں،فیلڈ مارشل

 

عدالت کا کہنا تھا کہ یہ وفاقی محتسب کا کیس بنتا تھا، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صوبائی محتسب کے دائرہ اختیار میں یہ کیس نہیں آتا، صوبائی محتسب کی جانب سے دی گئی سزا غیر قانونی ہے۔

اس سے قبل سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا

اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

محتسب کا کہنا تھا کہ مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔