اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر مقرر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن میں بدانتظامی کے معاملات کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر طارق بگٹی کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے بعد فیڈریشن کے انتظامی امور عارضی طور پر محی الدین وانی کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہاکی کے معاملات کو بہتر بنانے اور تنظیمی ڈھانچے کو فعال کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی زیر غور ہیں۔
