ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں کل روزہ رکھنے کا اعلان

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں کل روزہ رکھنے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں کل بروز بدھ، 18 فروری کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، باجوڑ کے مختلف علاقوں میں قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ ہی رمضان المبارک کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ‘حیدر خیل کمیٹی’ نے چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو 5 معتبر افراد کی جانب سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد مساجد میں باقاعدہ اعلانات کر دیے گئے کہ کل پہلا روزہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سرکاری سطح پر چاند کی رویت کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے، جس کا اہم اجلاس کل پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ مرکزی کمیٹی کی صدارت چیئرمین خود کریں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزے کا آغاز کیا جائے۔ تاہم، ماضی کی طرح اس بار بھی خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں نے مرکزی فیصلے سے قبل ہی مقامی شہادتوں کی بنیاد پر روزے کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔