سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری سنادی۔سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے عمرہ زائرین کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل رہنما ایپ "دلیل المصلی” متعارف کروا دی ہے، جو کئی زبانوں میں دستیاب ہے، جن میں اردو بھی شامل ہے۔
اس ایپ کے ذریعے زائرین کو درج ذیل سہولیات میسر ہوں گی:
- حرمین شریفین میں نمازوں کے اوقات
- آئمہ حرمین و موذنین کا تعارف
- قرآن کریم کے ڈیجیٹل نسخے
- خطبات جمعہ اور حرمین میں ہونے والے دروس
- مسنون اذکار اور رمضان میں اعتکاف کی رہنمائی
- نماز کے اوقات کے لیے ڈیجیٹل واچ، جو ایک نماز سے دوسری نماز تک کے وقت کی نشاندہی کرتی ہے
ایپ کو استعمال کرنا نہایت آسان ہے۔ زائرین حرمین شریفین میں موجود مختلف مقامات پر لگے QR کوڈز اسکین کر کے اسے اپنے موبائل پر انسٹال کر سکتے ہیں۔
یہ ایپ متعدد زبانوں میں دستیاب ہے: اردو، عربی، انگریزی، ترکی، فرانسیسی، ملاوی اور انڈونیشیائی۔