بریکنگ نیوز

بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گائے کی ٹانگ کاٹ دی،مقدمہ درج

اکتوبر 30, 2025 | admin
بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گائے کی ٹانگ کاٹ دی،مقدمہ درج

بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گائے کی ٹانگ کاٹ دی،مقدمہ درج کرلیا گیاہے، دینہ کے علاقے موہال میں زمیندار کی جانب سے بے زبان مخلوق پر ظلم کی انتہا کر دی گئی۔ کھیتوں میں داخل ہونے پر زمیندار نے اپنے بھائی کے ہمراہ گائے کی ایک ٹانگ کلہاڑی کے وار سے کاٹ دی۔

تھانہ دینہ کی حدود موہال میں گائے فصلوں میں داخل ہو گئی تھی، جس پر ذاکر علی نے طیش میں آ کر اپنے بھائی غضنفر کے ہمراہ گائے پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں گائے کی ایک ٹانگ زخمی ہو گئی اور وہ کھیتوں میں تڑپتی رہی۔
بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گائے کی ٹانگ کاٹ دی،مقدمہ درج

بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گائے کی ٹانگ کاٹ دی،مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق عینی شاہدین نے واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا، ملزمان گائے کو زخمی حالت میں کھیتوں میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے ذاکر علی اور اس کے بھائی غضنفر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔