ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

جنگ بندی خلاف ورزی،حماس نے لاشوں کی واپس روک دی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
جنگ بندی خلاف ورزی،حماس نے لاشوں کی واپس روک دی

جنگ بندی خلاف ورزی،حماس نے لاشوں کی واپس روک دی، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القصام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری فضائی اور زمینی کارروائیاں لاشوں کی تلاش اور حوالگی کے عمل میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

تنظیم کے مطابق، جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے بعد یہ عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

القصام بریگیڈز نے اسرائیلی بمباری کو شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رفح کراسنگ کی مسلسل بندش ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس نے جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر فوری دباؤ ڈالیں تاکہ حملے بند ہوں اور معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔