غزہ امن معاہدہ،7 اسرائیلی یرغمالی رہا،ریڈ کراس کے سپرد
غزہ امن معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع ہو گیا ہے، جس کے دوران 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جا رہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ چکی ہیں، جبکہ فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں کے ذریعے روانہ ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے، جنہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حماس نے بھی اس رہائی کی تصدیق کی ہے۔
BREAKING 🚨:
Hamas to release its first Israeli hostages at Re’im Base: Alon Ohel, Matan Angrest, Gali & Ziv Berman, Eitan Mor, and Omri Miren. pic.twitter.com/kTzSaO5mRN— AsiaWarZone (@AsiaWarZone) October 13, 2025
رپورٹس کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو جنوبی غزہ کے النصر اسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں 1700 سے زائد قیدیوں کے پہنچنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب، مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر باضابطہ دستخط ہوں گے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت عالمی رہنما شرکت کریں گے۔