ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکہ،19 افراد ہلاک

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکہ،19 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکہ،19 افراد ہلاک

ٹینیسی: امریکی ریاست ٹینیسی میں اسلحہ تیار کرنے والے فوجی پلانٹ میں زور دار دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکہ،19 افراد ہلاک
امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکہ،19 افراد ہلاک(فوٹو :ٹویٹر)

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکے کے بعد پلانٹ کے مختلف حصوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے امدادی کارروائیاں متاثر ہوئیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ مسلسل ہونے والے ثانوی دھماکوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو اندر داخل ہونے میں مشکلات پیش آئیں۔

امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکہ،19 افراد ہلاک(فوٹو :ٹویٹر)
امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکہ،19 افراد ہلاک(فوٹو :ٹویٹر)

مقامی حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ٹیمیں آگ بجھانے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکہ،19 افراد ہلاک
امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکہ،19 افراد ہلاک(فوٹو ٹویٹر)

دھماکہ صبح 8 بجے کے قریب "ایکوریٹ انرجیٹک سسٹمز” نامی پلانٹ میں ہوا، جو فوجی اور تجارتی استعمال کے لیے بارودی مواد تیار کرتا ہے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پلانٹ میں شفٹ کی تبدیلی جاری تھی، جس کے باعث ہلاکتوں کی حتمی تعداد کا تعین تاحال ممکن نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔