ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان شکتی کمزور ہونے لگا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان شکتی کمزور ہونے لگا

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان شکتی کمزور ہونے لگا

کراچی میں محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان شکتی کمزور ہونا شروع ہو گیا ہے۔ طوفان کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر دور ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں مزید کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا۔ طوفان کے مرکز کے قریب ہوا کی رفتار 80 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ سمندر میں لہریں بلند رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔