عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے تینوں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ یہ رہنما مقدمے میں ایک بھی مرتبہ پیش نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔