ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جکارتہ (آئی این پی ) انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی انڈونیشیا کے علاقے میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 163 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث کئی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کے امکانات کم ہیں۔انڈونیشیا بحرالکاہل کے زلزلہ پیما خطے رِنگ آف فائر میں واقع ہے جہاں زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں معمول کی بات ہیں۔ ماضی میں یہاں بڑے زلزلے اور سونامی تباہی کا باعث بن چکے ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔