بریکنگ نیوز

آزاد کشمیر:عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکرات بے نتیجہ،احتجاج برقرار

ستمبر 25, 2025 admin
آزاد کشمیر:عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکرات بے نتیجہ،احتجاج برقرار

آزاد کشمیر:عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکرات بے نتیجہ،احتجاج برقرار

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزراء کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور امیر مقام نے مظفرآباد میں حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان ثالثی کی کوشش کی، تاہم مذاکرات ناکام ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ کراچی بندرگاہ پر امریکی بحری جہاز کی آمد،مشترکہ مشقیں ہوں گی

حکومتی ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے غیر لچکدار رویے اور بدلتے مطالبات مذاکرات میں رکاوٹ بنے۔ بتایا گیا کہ کمیٹی نے تاجروں کے لیے بجلی پر اضافی سبسڈی اور ججز کی پنشن ختم کرنے جیسے مطالبات بھی پیش کیے، جس کے بعد بات چیت ختم ہوگئی۔

ادھر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات ناکام ہونے کے باوجود 29 ستمبر کے لاک ڈاؤن کی کال برقرار رہے گی۔