راولپنڈی کی مصروف ترین مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ثنا سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔





