مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

غذر سے یاسین جانے والی ہائی ایس دریائے آباسین میں گر گئی،11 جاں بحق

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 0
غذر سے یاسین جانے والی ہائی ایس دریائے آباسین میں گر گئی،11 جاں بحق
غذر سے یاسین جانے والی ہائی ایس دریائے آباسین میں گر گئی،11 جاں بحق
گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے وادی یاسین جانے والی مسافر ہائی ایس دریائے آباسین میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ دیگر لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی لاشیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کردی گئی ہیں۔ حادثہ شام ساڑھے 7 بجے اس وقت پیش آیا جب مسافر ہائی ایس پل سے گزرتے ہوئے دریائے آباسین میں جا گری۔

ریسکیو حکام اور مقامی انتظامیہ کے مطابق گاڑی میں سوار مسافروں کی درست تعداد تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ حادثے کے فوری بعد 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن میں سے 11 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں مقامی افراد بھی ٹیموں کی مدد کر رہے ہیں، تاہم رات کے اندھیرے اور دریا میں موجود بڑے بڑے پتھروں کے باعث سرچ آپریشن میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

حادثے کے عینی شاہد رومان منظور نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ وہ اپنی گاڑی میں مسافر ہائی ایس کے پیچھے سفر کر رہے تھے۔ ان کے مطابق آگے جانے والی گاڑی پل پر پہنچتے ہی اچانک دریا میں جا گری۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں