مواد پر جائیں
تازہ ترین
قومی خبریں

خیبر میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ،5 بچے جاں بحق

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
خیبر میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ،5 بچے جاں بحق
خیبر میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ،5 بچے جاں بحق

خیبر میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ،5 بچے جاں بحق -باقی 2 بچوں کی حالت خراب ہونے پر انہیں بے ہوشی کی حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے بازار ذخہ خیل میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے پراسرار بیماری کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 دیگر متاثرہ بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیبر کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران پراسرار بیماری کے باعث 5 بچوں کی اموات ہوئیں، جن میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کے 7 بچے اس بیماری سے متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 5 زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ باقی 2 بچوں کی حالت خراب ہونے پر انہیں بے ہوشی کی حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تاحال بچوں کی اموات کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کی تحقیقات اور بیماری کی وجوہات جاننے کے لیے محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم علاقے میں روانہ کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ٹیم متاثرہ بچوں کی علامات، طبی تفصیلات اور دیگر شواہد کا جائزہ لے گی تاکہ بیماری کی نوعیت اور اموات کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اس سے قبل بھی پراسرار بیماری کے باعث بچوں کی اموات کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ رواں سال جون میں بنوں کے علاقے تختی خیل میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے، لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں 7 اور صوابی کے علاقے گدون امازئی میں بھی 7 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں