مواد پر جائیں
تازہ ترین
قومی خبریں

ٹک ٹاکر مسٹر پتلو دوبارہ گرفتار

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 0
ٹک ٹاکر مسٹر پتلو دوبارہ گرفتار
ٹک ٹاکر مسٹر پتلو دوبارہ گرفتار

ٹک ٹاکر مسٹر پتلو دوبارہ گرفتار- سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بدانتظامی اور بھگدڑ کے باعث دو افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے ۔ جاں بحق نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔

مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب کے دوران ہونے والی بھگدڑ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان کی جانب سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ مدعی کی درخواست پر درج مقدمے میں انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کاشف بشیر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مسٹر پتلو اس سے قبل بھی مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، جس میں ان کے خلاف دفعات 149، 148، 109، 188، 440، 431 اور 322 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ اس مقدمے میں وہ عبوری ضمانت پر تھے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں