مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

عمران خان نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
عمران خان نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی
عمران خان نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی
راولپنڈی:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے اسے ملک کے مفاد میں قرار دیا ہے، جبکہ بشریٰ بی بی اور دیگر خواتین قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات کے دوران عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں اور یہ اقدام قومی مفاد میں ہوگا۔ انہوں نے پارلیمانی پارٹی کو دیگر سیاسی معاملات پر بھی مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے۔

ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی اور تمام خواتین اسیران کی رہائی کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اس مقصد کے لیے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات میں 28ویں آئینی ترمیم پر گفتگو کی تصدیق کی ہے، جبکہ سلمان اکرم راجہ کے مطابق عمران خان کی رائے ان تک پہنچ چکی ہے، جس پر پارلیمانی پارٹی، کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی میں مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے وکلا کی ملاقات کرانے میں بیرسٹر گوہر کا کوئی کردار نہیں تھا۔ اطلاعات ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ سے ملاقات سے انکار کیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر سے ملاقات کے دوران سلمان اکرم راجہ کو کیس واپس لینے کی ہدایت بھی کی گئی۔ مذاکرات کے آئندہ مرحلے کا اختیار سردار لطیف کھوسہ اور پارلیمانی پارٹی کو سونپ دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے بنیادی تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں