ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا نے دباؤ ڈال کر ایران اور اس کے عوام کو جھکانے کی کوشش کی، تاہم اب صورتحال اس کے برعکس ہے اور امریکا خود بتدریج گھٹنے ٹیک رہا ہے۔
ایرانی صدر نے یہ بیان ترکیے میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے 31ویں اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دیا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خطرات اور مسلسل دباؤ کے باوجود ایران کی سفارت کاری بھرپور انداز میں جاری ہے۔
انہوں نے ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی امریکی کوششوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران سفارتی محاذ پر فعال کردار ادا کر رہا ہے۔





