مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

میر علی، اورکزئی اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
میر علی، اورکزئی اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک
میر علی، اورکزئی اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 74 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کارروائیوں میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں میر علی اور اورکزئی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کارروائیاں کی گئیں، جن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 43 دہشت گرد مارے گئے۔ ان میں میر علی میں 35 اور اورکزئی میں 8 دہشت گرد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کی گئیں۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 31 دہشت گردوں کو مار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں مختلف جھڑپوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے اور وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے اور اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن عزمِ استحکام جاری رہے گا۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں