مواد پر جائیں
تازہ ترین
انٹرنیشنل

نو منتخب مسلم امریکی سینیٹر کا قرآنِ پاک پر حلف اٹھانے کا اعلان

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 1
نو منتخب مسلم امریکی سینیٹر کا قرآنِ پاک پر حلف اٹھانے کا اعلان
نو منتخب مسلم امریکی سینیٹر کا قرآنِ پاک پر حلف اٹھانے کا اعلان
 امریکا کے نو منتخب مسلم سینیٹر عبدل السید نے کہا ہے کہ وہ سینیٹ کی رکنیت کا حلف قرآنِ پاک پر اٹھائیں گے، تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ حلف برداری کے لیے قرآنِ مجید کا کون سا نسخہ استعمال کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں عبدل السید کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر تھامس جیفرسن کے پاس بھی قرآنِ پاک کا ایک نسخہ موجود تھا، جس پر سابق امریکی رکن کانگریس کیتھ ایلیسن نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست مشی گن کا قدیم ترین قرآنِ پاک بھی یونیورسٹی آف مشی گن میں محفوظ ہے۔ یہ ایک انتہائی قدیم نسخہ ہے اور ممکن ہے کہ وہ حلف برداری کے لیے اسی نسخے کا انتخاب کریں۔

نو منتخب سینیٹر نے واضح کیا کہ فی الحال حلف کے لیے قرآنِ پاک کے کسی مخصوص نسخے کا انتخاب نہیں کیا گیا، تاہم وہ اپنی رکنیت کا حلف قرآنِ مجید پر ہی اٹھائیں گے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں