مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا سیاسی معاہدہ مشکل دکھائی دیتا ہے،انور قرقاش

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا سیاسی معاہدہ مشکل دکھائی دیتا ہے،انور قرقاش
ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا سیاسی معاہدہ مشکل دکھائی دیتا ہے،انور قرقاش

ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا سیاسی معاہدہ مشکل دکھائی دیتا ہے،انور قرقاش-متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں طویل عرصے تک عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیرِاعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کسی سیاسی معاہدے تک پہنچنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابوظہبی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انور قرقاش نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ابتدا ہی سے ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کو ایک طویل عرصے تک غیر یقینی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ کسی حتمی حل یا مستحکم علاقائی نظام کے قیام کی ضمانت بھی نہیں دی جا سکتی۔

انور قرقاش نے خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ امریکی جنگ کے اثرات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق متحدہ عرب امارات کو اپنی دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے، مؤثر دفاعی طاقت برقرار رکھنے اور بین الاقوامی سکیورٹی شراکت داروں کے ساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہوگی۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں