یہ ٹورنامنٹ اکتوبر 2023 سے اب تک جاں بحق ہونے والے ایک ہزار سے زائد فلسطینی کھلاڑیوں کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا۔ محمود عبدالمالک نے اس مقابلے میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اسے دوسری پوزیشن دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
دوسری جانب ایران کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان اختلافات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
برطانوی اخبار اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے معاملے پر کشیدگی پیدا ہوئی۔ اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ پر زور دیا کہ ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی جائے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار بنانے کی کوششوں کا حوالہ بھی دیا، جبکہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔





