مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

عمران خان کی دو بہنیں تقریباً 50 روز بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
عمران خان کی دو بہنیں تقریباً 50 روز بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا
عمران خان کی دو بہنیں تقریباً 50 روز بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا
لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو تقریباً 50 روزہ نظربندی کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

جیل حکام کو رہائی کے احکامات موصول ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو رہا کیا گیا۔ حکام کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 3 ایم پی او کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا تھا، جبکہ عمران خان کی تیسری بہن علیمہ خان تاحال جیل میں ہیں، جن کی رہائی کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ اور احتجاج کے پیش نظر عمران خان کی تینوں بہنوں، علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 3 ایم پی او کے تحت 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

12 نومبر 2026 کو رہائی کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب عمران خان کی بہنوں کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری تھیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں ان کی گرفتاری اور نظربندی میں توسیع کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران پنجاب کے محکمہ داخلہ سے رپورٹ بھی طلب کی گئی تھی۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں