یو اے ای کو شکست،پاکستان نے سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے ہرا کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی اننگز میں فخر زمان نمایاں رہے جنہوں نے 36 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی نے بھی آخر میں صرف 14 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان 5، صائم ایوب صفر، سلمان آغا 20، حسن نواز 3 اور خوشدل شاہ 4 رنز بنا سکے۔

یو اے ای کے بولرز میں جنید صدیق نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سمرنجیت سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں یو اے ای کی ٹیم پاکستانی بولرز کا مقابلہ نہ کر سکی اور 18ویں اوور میں پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس طرح پاکستان اور بھارت گروپ اے سے سپر فور میں پہنچنے والی ٹیمیں بن گئیں۔
اس میچ کے لیے پاکستان نے دو تبدیلیاں کیں، حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ سفیان مقیم اور فہیم اشرف آرام کر رہے تھے۔
ٹاس کے موقع پر یو اے ای کے کپتان نے کہا تھا کہ وہ اوس کے اثرات کو اہم سمجھتے ہیں، تاہم پاکستان کے بولرز نے بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیم کو کامیابی دلا دی۔