پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 مشین گنیں، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 دستی بم، دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے۔
—