ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا

ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے ڈائریکٹر جنرل سلیم شہزاد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چار صفحات پر مشتمل استعفیٰ میں انہوں نے اپنی خدمات، کارکردگی اور ذاتی وجوہات کا ذکر کیا ہے۔

سلیم شہزاد نے لکھا کہ وہ بھاری دل کے ساتھ نیب کو چھوڑ رہے ہیں کیونکہ صحت اور ذاتی مسائل کے باعث مزید ذمہ داریاں نبھانا ممکن نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پر کرپشن کے الزامات کبھی ثابت نہیں ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 1999 میں نیب کے بانی اراکین میں شامل ہوئے اور 18ویں گریڈ سے سفر کا آغاز کرکے 21ویں گریڈ میں ڈی جی کے عہدے تک پہنچے۔ اپریل 2017 میں انہیں لاہور تعینات کیا گیا جہاں انہوں نے پانچ سال تک خدمات انجام دیں۔

ان کے مطابق ان کے دور میں نیب لاہور نے 947 ارب روپے کی ریکوریز کیں جبکہ اس سے قبل 17 برسوں میں محض 44 ارب روپے کی وصولیاں ہو سکی تھیں۔ انہوں نے مختلف میگا کرپشن کیسز پر کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کارروائیوں کے ردعمل کا بھی علم تھا۔

آخر میں انہوں نے چیئرمین نیب سے درخواست کی کہ انہیں دو سال کے لیے گھر پر رہنے کی اجازت دی جائے اور نیب عملے، چیئرمین نذیر بٹ اور اپنے اہل خانہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔