ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، سوات اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کی لرزش واضح طور پر محسوس کی گئی جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 111 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔