فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا،سیاسی اور فوجی ملاقاتیں
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا جہاں امریکا کی سینئر سیاسی اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے امریکا میں امریکی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ پاکستانی نژاد تارکین وطن سے بھی ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست
فیلڈ مارشل نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر یونائیٹڈ سٹیٹس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی اور کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔
امریکا کے دورہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایڈمرل بریڈ کوپر کی جانب سے یونائیٹڈ سٹیٹس سینٹرل کمانڈ کی کمان سنبھالنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔