ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ون ڈے،پاکستان کی 5 وکٹوں سےفتح
ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ایون لوئس 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کا 281 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔ گرین شرٹس کی جانب سے حسن نواز 63 اور حسین طلعت 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
پاکستانی بیٹر حسن نواز نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا، پاکستانی ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے حسن نواز کو ڈیبیو کیپ دی۔ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے حسن نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم شامل تھے۔