مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

ربیعہ احسن کے شوہر سے جھگڑے کی خبریں غلط ہیں،قریبی دوست کا ویڈیو پیغام

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 3
ربیعہ احسن کے شوہر سے جھگڑے کی خبریں غلط ہیں،قریبی دوست کا ویڈیو پیغام
ربیعہ احسن کے شوہر سے جھگڑے کی خبریں غلط ہیں،قریبی دوست کا ویڈیو پیغام

ربیعہ احسن کے شوہر سے جھگڑے کی خبریں غلط ہیں،قریبی دوست کا ویڈیو پیغام-اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی صحافی انسا فاطمہ نے ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر اہل خانہ کا مؤقف شیئر کیا ہے۔

انسا فاطمہ کے مطابق ربیعہ احسن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی تھی اور واقعے کو میاں بیوی کے درمیان جھگڑے یا قتل سے جوڑنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 41 سالہ ربیعہ احسن، جو 92 نیوز سے وابستہ تھیں اور دو بچوں کی والدہ تھیں، 8 نومبر 2026 کو راولپنڈی میں اپنے گھر پر گولی لگنے سے زخمی ہوئیں اور بعد ازاں ان کی موت ہوگئی۔ انہیں گردن میں گولی لگی تھی۔

واقعے کے بعد ربیعہ احسن کے شوہر احسن طاہر خان کو ان کے بھائی کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج کرانے پر گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب شوہر کا مؤقف ہے کہ پستول سنبھالتے ہوئے اچانک گولی چل گئی تھی۔

ربیعہ احسن کی قریبی دوست اور ساتھی اینکر انعم نے بھی ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کرنے اور میاں بیوی کے درمیان جھگڑے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

تاہم واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے پولیس کی تحقیقات اور قانونی کارروائی اہمیت رکھتی ہے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں