مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

تہران میں پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
تہران میں پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات
تہران میں پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات

تہران میں پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات-ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جن میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور چاروں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق ایرانی حکام نے مذاکرات کے بعد جاری بیان میں کہا کہ چاروں ممالک نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اجلاس کی میزبانی ایران کے سیکیورٹی چیف محسن رضائی نے کی۔ مذاکرات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالین نے شرکت کی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

مذاکرات سے قبل چاروں ممالک کے وفود نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔ ایرانی صدر نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی حمایت کرتے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کی نمائندگی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچے، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی تہران پہنچے، جہاں ان کا طیارہ مہرآباد ایئرپورٹ پر اترا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق اس اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کے دوران پیش کی گئی تھی، جس کا ایرانی قیادت نے خیرمقدم کیا۔

ایرانی حکام نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وفود کے دورے کو علاقائی سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک اور ایرانی قیادت کے درمیان رابطے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ سعودی مؤقف کے مطابق یہ ممالک بحران کے سفارتی حل اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات دور کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں