مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملے کی تیاریاں تیز،امریکی بحری جہاز پر بنکر بسٹر بم پہنچا دیے گئے

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
ایران پر ممکنہ حملے کی تیاریاں تیز،امریکی بحری جہاز پر بنکر بسٹر بم پہنچا دیے گئے
ایران پر ممکنہ حملے کی تیاریاں تیز،امریکی بحری جہاز پر بنکر بسٹر بم پہنچا دیے گئے

ایران پر ممکنہ حملے کی تیاریاں تیز،امریکی بحری جہاز پر بنکر بسٹر بم پہنچا دیے گئے-امریکا نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاریوں میں تیزی لاتے ہوئے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن پر بھاری مقدار میں جدید ہتھیار منتقل کرنا شروع کردیے ہیں۔ ان میں بنکر بسٹر بم اور اسٹینڈ آف لینڈ اٹیک میزائل بھی شامل ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود امریکی بحری جہاز پر بڑے پیمانے پر گولہ بارود پہنچایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ہتھیاروں میں ایسے بم بھی شامل ہیں جو زمین کے اندر موجود مضبوط تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اخبار کی رپورٹر شیلبی ہولیڈے نے طیارہ بردار بحری جہاز کے دورے کے دوران گولہ بارود سے بھرے ڈبوں کے بڑے ذخائر دیکھے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ فوج ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائی کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کر رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منتقل کیے جانے والے ہتھیار ایران کی زیرِ زمین جوہری تنصیبات اور مضبوط فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ بنکر بسٹر بم خاص طور پر مضبوط کنکریٹ اور چٹانوں کے نیچے قائم اہداف کو تباہ کرنے کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خطے میں حوثیوں کی جانب سے ریاض پر میزائل حملوں کی اطلاعات اور آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو بارودی سرنگوں سے لاحق خطرات نے سکیورٹی صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس پہلے ہی ایران کی جانب سے امریکی اہلکاروں پر ممکنہ حملوں کے خطرے میں اضافے سے متعلق انتباہ جاری کر چکی ہے۔

اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مڈٹرم انتخابات سے قبل فوجی کارروائی سے گریز کی پالیسی کا ذکر کیا جا رہا ہے، تاہم بحری جہاز پر ہتھیاروں کی منتقلی کی یہ اطلاعات ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی حکمتِ عملی کے حوالے سے نئے سوالات پیدا کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں