مری میں گاڑی کھائی میں جاگری،7 افراد جاں بحق-مری میں بڑوھا لنک روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاندان کے 14 افراد قریبی گاؤں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔ گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
حکام کے مطابق حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 40 سالہ ارشد، 35 سالہ نگہت، 17 سالہ لائبہ، 10 سالہ طیب محمود، 7 سالہ رائمہ نور، 4 سالہ کاشان اور ڈیڑھ سالہ آئمہ نور شامل ہیں۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔





