سونا مزید مہنگا،فی تولہ قیمت میں 3500 روپے اضافہ-ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار ایک روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 31 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔





