مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

مسلم ممالک متحد ہو جائیں تو اسرائیلی جارحیت روکی جا سکتی ہے،ایرانی صدر

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
مسلم ممالک متحد ہو جائیں تو اسرائیلی جارحیت روکی جا سکتی ہے،ایرانی صدر
مسلم ممالک متحد ہو جائیں تو اسرائیلی جارحیت روکی جا سکتی ہے،ایرانی صدر

مسلم ممالک متحد ہو جائیں تو اسرائیلی جارحیت روکی جا سکتی ہے،ایرانی صدر-اسلامی ممالک کا اتحاد اسرائیل کو جارحانہ اقدامات سے روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور مفاہمت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

چار ملکی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک اپنی مشترکہ صلاحیتوں کو یکجا کرکے دنیا کے سامنے انصاف اور ترقی کی مثال قائم کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اسلامی ممالک کا اتحاد اسرائیل کو جارحانہ اقدامات سے روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل نے یہ سمجھا تھا کہ فوجی کارروائیوں کے ذریعے ایران کو دباؤ میں لا کر جھکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کے برعکس ان اقدامات سے ایرانی قوم کا اتحاد مزید مضبوط ہوا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ خطے نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا سامنا کیا ہے، تاہم مشکلات کے باوجود ایرانی عوام اپنے ملک کے دفاع کے لیے پُرعزم رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی سوچ حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں