پشین میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق،4 زخمی-پشین میں بوستان لنک روڈ کے قریب مسلح افراد نے گاڑیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد عدالت میں پیشی کے بعد دو گاڑیوں میں سوار ہو کر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ بوستان لنک روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔
واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ضروری قانونی و طبی کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا





